پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شہداء آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تقریب کا انعقاد

Karachi Event

Karachi Event

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہا ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتا شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ و تابندہ رہتی ہے آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے اپنے خون سے ہمارا مستقبل تابناک بنا دیا سانحہ انسانیت کے دشمنوں کا علم کے خلاف گھنائونی سازش تھی جسے ہمارے بچوں اور قوم نے متحد ہوکر ناکام بنا دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے نیشنل میوزیم کراچی میں منعقد ہ تقریب “ایک شام شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے نام “سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سکنڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی ،پیپلز سیکریٹریٹ سندھ کے انچارج فرید انصاری ،ایس پی شہلا قریشی اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے بھی خطاب کیا تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں اور دہشت گردی خلاف ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادر حسین خواجہ نے مزید کہاکہ شہداء آرمی پبلک اسکول ہمیشہ زندو و جاوید رہیں گے ہمیں ان کے مشن کی تکمیل کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

انہوں نے شہداء کی یاد میں تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا تقریب سے اپنی خطاب میں دیگر مقررین نے کہاکہ اے پی ایس کے شہداء نے اپنی جان وطن کے تابناک مستقبل پر نچھاور کردی اللہ تعالیٰ شہدائوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطاء فرمائے قبل ازیں شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعاء کی گئی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر