عام آدمی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت رانا عمران یسین، ضلعی صدر منعقد ہوا

Meeting

Meeting

فیصل آباد (پ ر) عام آدمی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت رانا عمران یٰسین، ضلعی صدر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی وقار احمد واہلہ مرکزی کوآرڈ ینیٹر تھے ،اجلاس میں ضلعی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سربراہ عمران یسٰین جبکہ ممبران میں وقاص جٹ ،فرح نازنین ،منیر تبسم ،رانا عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ ڈویژنل سینئر نائب صدر شاہد جٹ رابطہ عوام مہم کے انچارج ہوں گے ،ڈویژنل نائب صدر محمد اکرام عاصم انصاری معاون انچارج ہوں گے۔

سٹی تنظیم کیلئے فیض رندھاوا کو انچارج مقرر کیا گیا وقار واہلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہوگا حکمرانوں نے صرف لوٹ مار کو فروغ دیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں آئندہ عام انتخابات میں ضلع فیصل آباد کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے الیکشن میں متوسط طبقے کو ٹکٹ دیں گے اور ن لیگ ،پی پی پی ،اور پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعتیں ہیں عام آدمی پارٹی ہی عام آدمی کی ترجمان ہے ۔اس موقع پر عہدیداران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔