انجمن ”آقا کے غلام” کے زیراہتمام 11 ویں سالانہ محفل ذکر میلاد مصطفےٰ و محفل سماع بعنوان ”مدینے کی آرزو

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن ”آقا کے غلام” کے زیراہتمام 11 ویں سالانہ محفل ذکر میلاد مصطفےٰ و محفل سماع بعنوان ”مدینے کی آرزو ” (آج) 24 مارچ کو بعد ازنماز عشاء مین سنٹرل ملز روڈ نزد فیصل بیکری ایوب کالونی جھنگ روڈ پر منعقد ہو گی، زیر صدارت دیوان عثمان فرید چشتی کی ہو گی۔ نقابت کے فرائض حافظ امجد رسول آصف سرانجام دیں گے جبکہ خصوصی خطاب علامہ محمد عبدالقوی بغدادی کا ہو گا۔

محفل کے مہمان خصوصی پیر سید منسوب محسن گیلانی’ حاجی محمد شاہد بابر’ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالحمید جٹ’ حاجی شہزاد (کراچی ہوزری والے)ہونگے۔ ملک کے نامور نعت خواں محمد آصف قادری ‘ زبیر قادری سمیت دیگر نعت خواں بھی بارگاہ رسالت مآبۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے اور محفل سماع میں شہرہ آفاق قوال عابد مہر علی اپنے فن کا مظاہرہ کر یں گے۔

بانی محفل ملک آصف لعل’ زیرنگران محمد فاروق سیالوی’ رمضان جان نے کہا ہے کہ محفل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، محفل کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام ہو گا اور تمام عقیدت مند حضرات سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔