حضرت محمد مصطفی ۖ نور رحمت بن کر آئے اور تمام جہانوں کو منور کر دیا۔ سید محمد عون نقوی

Mehfil e Milad Hyder Welfare Organisation Pakistan

Mehfil e Milad Hyder Welfare Organisation Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عزاخانہ امامیہ مسجد J1 کورنگی میں جشن عید میلاد النبیۖ اور ظہور امام جعفر صادق منعقد ہوا محفل میلاد سے صدارتی خطاب میں الحاج معروف عالم دین مولانا سید محمد عون نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو جشن عید میلادالنبیۖ اس طرح منانا چاہیئے جس طرح اس کا حق ہے لہٰذا ایک دوسرے سے گلے ملیں،نئے کپڑے پہنیں ،عیدی دیں، گھروں مسجدوں میں چراغاں خوشبو لگا کر میلاد کی محفلیں سجائیں اپنے کردار عمل سے محمدۖ کے مشن کو جاری رکھیں آل رسولۖ سے سچی محبت ہر مسلمان پر فرض ہے۔

دعائیہ کلمات پڑھتے ہوئے مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی نے کہا کہ محمدۖ رحمت العالمین بنکر مسلمانوں کا دل جوڑنے آئے دل توڑنے نہیں آئے لہذا اپنے اتحاد سے دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں خصوصی خطاب میں علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ حضورۖ کے آئینہ اخلاق میں حیات کوجذب کریں مہمان خصوصی سماجی رہنماء سفیر امن اتحاد بین المسلمین کے سربراہ حاجی جاویداختر کربلائی نے اپنے خطاب میں کہا خدا سلامت رکھے جشن میلادالنبیۖ اور ظہورامام جعفرصادق منانے والوں کو جنہوں نے اس پرآشوب دور میں اتنی اچھی محفل سجائی ہوئی ہے آخر میں حیدرویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین سید حیدرعباس رضوی نے اظہار تشکرپیش کیا۔

جاری کردہ:۔ شعبہ نشرو اشاعت
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان