وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ کا اہم مسئلہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

جناب عالیٰ راقم کا تعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقہ PP159کاہنہ نوشہزادہ رورڈ لاہور سے ہے ۔کاہنہ نو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتخابی حلقہ PP159 کا گنجان آباد علاقہ ہے۔ راقم نے میاں شہباز شریف کے گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں بھی اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔ راقم نے جناب وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی گلی آنے کی دعوت کر یہ درخواست کی تھی کی تھوڑی سی توجہ شہزادہ روڑ کو دے کر ہماری مشکلات کا حل کر دیں۔

لیکن بد قسمتی سے نہ تو میری دعوت پر خادم اعلیٰ میری آئے اور نہ ہی شہزادہ روڑ کی حالت پر کسی قسم کی توجہ دی گئی۔ لیکن اب کی بار شہزادہ رو ڑ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف کے انتخابی حلقہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے پہلے سے زیادہ اور جلد توجہ کا طلب گار ہے۔ الیکشن 2013ء میں میاں شہباز شریف نے PP159 سے الیکشن میں حصہ لیا تو عوام نے اُن کو بھاری اکثریت دے کر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ جب میاں شہباز شریف راجن پور اور حلقہ پی پی 161 چھوڑ کر PP159 سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا تو ایک بار پھر حلقہ کے عوام نے خوشی منائی۔

وزراعلیٰ کے حلقہ کے مسائل کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس بار عوام نے میاں شہباز شریف سے بہت سی اُمیدیں وابستہ کررکھیں ہیں۔ الیکشن 2013ء کے موقع پر شہزادہ روڑ کے رہائشی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ یوسی 146 کے صدررمضان گجر، سینئرنائب صدر اعجاز احمد اور ملک طارق نے ن لیگی رہنماء رائو ناصر علی خاں میئو کی صدارت میں شہزادہ روڑ پر میاں شہباز شریف کا انتخابی جلسہ کروایا۔

جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء اور ضمنی الیکشن میں حلقہ NA129 سے ممکنہ اُمیدوار رانامبشر اقبال، شاہد شبیر میئو، بابا لیبرونگ ایم لطیف الرحمان پیرزادہ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبرونگ لاہور چودھری ذولفقار، جنرل سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں، نائب صدر مرزا افضل بیگ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری PP159 چودھری آس محمد اور دیگر اہم رہنماء تھے۔ اس جلسے کا مقصد میاں شہبازشریف کے لئے ووٹ مانگنے کے ساتھ ساتھ رہنمائوں کی توجہ شہزادہ روڑ کی حالت زار کی طرف دلانا تھا۔

Election

Election

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال اور رائو ناصر علی خاں نے اعلان تھا کہ الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کی حکومت بنتے ہی حلقہ PP159 میں سب سے پہلے شہزادہ روڑ کی تعمیر کی جائے گی۔راقم وزیر اعلیٰ کے حلقہ کا ووٹر ہونے کی حیثیت سے پھر اُمید ہے کہ وہ جلد شہزادہ روڑ کی طرف توجہ دیں گے۔ شہزادہ روڑ کی حالت زار کا نقشہ میں پہلے بھی پیش کر چکا ہوں۔ موجودہ حالات یہ ہیں کہ شہزادہ رورڈ کے رہائشیوں نے آدھی سے زیادہ سڑک تو غیرقانونی طور قبضہ کرکے اپنے گھروں کے اندر ڈال رکھی ہے۔

باقی پر تھڑے بنا کر اُن کے ساتھ کچی مٹی ڈال رکھی ہے اگر تھوڑی سی بارش ہو جائے تو سڑک کا درمیانی حصہ زیرآب آجاتا ہے اور کنارے سلائیڈ(پھسلن سیڑی)کا منظر پیش کرتے ہیں جس پر چلنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے اور اکثر گھر پہنتے پہنتے ہم دوسے تین مرتبہ کیچڑ میں گِرجاتے ہیں خصوصارات کے وقت ۔کچی مٹی بارش کے پانی میں مل کر سیورج کو بند کردیتی ہے اور پھر مہینہ، مہینہ کیچڑ خشک نہیں ہوتا ۔کیچڑ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ بچوں کی اسکول وین بچوں کو لینے نہیں آتی اس طرح بچوں کی تعلیم کا ہرج ہوتا ہے۔

نمازی نماز پڑھنے مسجد نہیں جا پاتے ،ہم لوگ گھر سے نکلتے وقت دھلے کپڑے اورصاف جوتے شاپر میں ڈال کرشہزادہ رورڈ پر سفر کرتے ہیں کیونکہ جوکپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں وہ باہر آتے آتے انتہائی گندے ہو جاتے ہیں۔ مسلسل کیچڑ کھڑا رہنے سے مختلف قسم کے امراض بھی پھوٹ پڑتے ہیں جن میں جلدی الرجی یعنی خارش، ٹائی فیڈ بخار، ہیپاٹاٹس، ڈائیرا اور پیٹ کے مختلف امراض عام ہیں ۔ایک ایسی مشکل جوبتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔

لیکن بتانا ضروری ہے ۔جناب عالیٰ ہمارے علاقے میں لوگ اپنے بچوں کے رشتے صرف اس لیے نہیں کرتے کہ راستہ بہت گندہ ہے ۔جب کوئی مہمان پہلی مرتبہ آتا ہے تو وہ یہ بات ضرور کہتا کہ یہ تو واقع ہی شہزادہ روڈ ہے ۔وزیر اعلیٰ کے حلقہ کے عوام کی پنجاب میاں محمد شہباز شریف جوخود اس حلقہ سے ایم پی اے ہیں سے اپیل ہے کہ فوری طور شہزادے روڈکو تعمیر کروا کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر