اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔ نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے رہنماء عادل جارج مٹوکی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجود حالات کا تقاضہ ہے کہ مسیحی عوام متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جد وجہد شروع کریں

نعیم کھو کھر نے کہاکہ ملک بھر کی جماعتوں میں اقلیتی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ مسیحی عوام بھی پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور انتخابات میں حصہ لینا ان کا آئینی حق ہے

مگر سیاسی جماعتوں نے اقلیتوں کو براہ راست اپنے نمائندے منتخب کرنے سے محروم کررکھا ہے اور وہ پارٹی بنیاد پر ارکان نامزد کرتے ہیں نعیم کھو کھر نے عادل جارج مٹو کو دعوت دی کہ وہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے اشتراک سے اقلیتوں کے حقوق کی جدو جہد کریں۔