غلطیوں سے سیکھنے والے نقصان سے بچ جاتے ہیں، ریما

Reema

Reema

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو اپنی گفتگو کے ذریعے دوسروں کے ذہن پر مثبت یا منفی تاثر چھوڑتے ہیں، امریکا میں مجھے امریکی عہدیداروں کے انٹرویو کرنے کا موقع ملا تو ان کے سامنے میں نے پاکستان کا روشن چہرہ پیش کیا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں بھی تصور نہیں کیا تھا انھوں نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔

اداکارہ ریما نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے تربیت کی گئی ہے کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی، بڑوں کا احترام کرنا ہے، یہ بنیادی باتیں بچپن سے لے کر آج تک ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔