محمد علی جناح عالمی مدبر اور کھرے سچے مسلمان تھے۔ بشیر احمد خان

Speech

Speech

پائی خیل (نامہ نگار) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح عالمی مدبر اور کھرے سچے مسلمان تھے وطن ِ عزیز کو اسلامی جمہوری نام دیکر انہوں نے اسلام سے والہانہ محبت کا اظہار کیا مسلمانان ہند کے اتحاد کے علمبردار تھے انہوں نے مسلمانوں کو متحد کیا دو قومی نظریہ ہماری اساس ہے یہود و نصاریٰ اور ہنود مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ان سے خیرکی توقع رکھنا فضول ہے۔

ہندوستان میں ہندواورمغربی یہودونصاریٰ کی تہذیب ہزاروں سال سے ایک دوسرے سے متصادم ہے ۔قائدکی رحلت کے بعدہماری ناعاقبت اندیش نے قائداعظم کے افکارسے مُنہ موڑلیاہے۔قائداعظم کے افکار،مفکرپاکستان علامہ اقبال کے نظریات سے مُنہ موڑنے کی وجہ سے آج20کروڑپاکستانی گھمبیرمسائل کاشکارہیں۔انصاف ناپیداورلوگ ظلم وستم کی دلدل میں دھنسے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنیئرایڈوکیٹ بشیر احمد خان،محمدنصراللہ قمرنیازی،رحمت اللہ خان ہزارے خیل،محمدیونس خان،سیداخترحسین شاہ ،احمدنوازخان نیازی پائی خیل،حافظ کریم اللہ چشتی،کوثرعمران سمیت ودیگرنے پریس کلب موچھ میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے 139واں یومِ پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اورکہاہے کہ نوجوان نسل خرافات میں کھوہ جانے کی بجائے قرآن وسنت ،قائداعظم کے افکار اوراقبال کے تصورات کی پیروی کرے توملک میں امن وسلامتی اورخوشحالی کادوردورہ ہوگا۔

عوام اورقوم کودھوکہ دینے والوں کاانجام عبرت ناک تھا۔اب بھی دھوکہ بازمستقبل تاریک اورانجام عبرت ناک ہوگااس تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے علم الدین غازی ہدیہ نعت رسول مقبولۖسے سیدمحسن حسنین شاہ نے کیانظامت کے فرائض احسان اللہ خان نے سرانجام دیے۔