محمد زبیر صدیقی ہزاروی صوبے سندھ کے مختلف اضلاع کے غیر رسمی دورے پر روانہ ہو چکے ہیں، سیف الاسلام

Anjuman Talaba e Islam

Anjuman Talaba e Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام یوم آزادی کے پروگرامات صوبے سندھ کے ہر ضلع کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں بھرپور انداز میں منا رہی ہے، اسی سلسلے میں انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی مرکزی عہدیداران کے ساتھ صوبے سندھ کے مختلف اضلاع کے غیر رسمی دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔

جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والے مختلف پروگرامات میں شرکت کرینگے اور مقامی تنظیموں اور یونٹ میں کارکنان سے ملاقات کرینگے، دور ے کا آغاز سندھ کے شہر ٹھل سے ہوگا اس کے بعد ضلع لاڑکانہ، ضلع نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر، مہر، دادو، جیکب آباد،سہون شریف اور حیدرآباد میں ملاقاتوں اور پروگرامات میں شرکت کے بعد کراچی میں دورے کا اختتام ہوگا ،اکتوبر میں ساہیوال میں ہونے والے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی کنونشن کے حوالے سے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی جائے گی۔

جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔صوبہ سندھ کراچی ڈویژن۔۔۔03110442922