مہمند ایجنسی، ارشاد صافی آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کے وائس چیئرمین منتخب

Irshad Safi

Irshad Safi

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، ارشاد صافی آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کے وائس چیئرمین منتخب۔ تنظیم کے چیئرمین نے مشاورتی اجلاس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کا ایک ا نتخابی مشاورتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین فرہاد علی منعقد ہوا جس میں تما م قبائلی ایجنسیوں کے نمائندگان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے مشاورت سے تنظیم کی فعالیت اور قبائلی طلباء کے حقوق کی جدوجہد میں تیزی لانے کے لئے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ارشاد خان صافی کا بطور وائس چیئرمین آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اس موقعہ پر چیئرمین فرہاد علی اور نومنتخب وائس چیئرمین ارشاد صافی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ دہشت گردی کی جنگ سے متاثرہ قبائلی ایجنسیوں میں تعلیمی ڈھانچہ کافی کمزور ہواہے۔ اور غریب طلباء کو سرپرستی اور رہنمائی نہیں مل رہی۔ اور سکالرشپس سمیت دیگر حقوق سے محروم ہوکر تعلیم ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ فاٹا میں تعلیمی نظام کو ایف سی آر جیسا فرسودہ قانون بھی نقصان پہنچارہا ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ فاٹا کے طلباء کے حقوق حاصل کرنے اور ایف سی آر کے خاتمے کی جدوجہد منظم طور پر ہر قبائلی ایجنسی کی سطح پر جاری رکھی جائیگی۔