مہمند ایجنسی پڑانگ غار ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Cricket Rournament

Cricket Rournament

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی پڑانگ غار ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ایک ماہ سے جاری کرکٹ مقابلوں میں 50 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں تنگی الیون نے پڑانگ غار سرہ الیون کو 25 رنز سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ سینیٹر ہلال الر حمن اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل پڑانگ غار میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

ایجنسی سپورٹس آفس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہا ۔ جس میں مہمند ایجنسی سمیت قریبی اضلاع کے پچاس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ گزشتہ روز تنگی الیون اور پڑانگ غار سرہ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ تنگی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورز میں 155 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پڑانگ غار سرہ الیون 130 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔ یوں تنگی الیون 25 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی۔

تنگی الیون کے محمد زبیر 80 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی چیئر مین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران سینیٹر ہلال الرحمن نے فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو چالیس ہزارروپے انعام دیا جبکہ مہمند ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے فائنل ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں سپورٹس کٹس تقسیم کئے۔اس موقعہ پر کثیر تعداد میں تماشائی اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔