صرف 180 روپے فی من گنا خریدنے والی ملز چینی برآمد کر سکیں گی

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) وزارت کامرس کے مطابق اسٹیٹ بینک اور شوگر ملرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ 180 روپے فی من گنا خریدنے والی شوگر ملز کو ہی چینی کی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔

جبکہ تمام برآمد کنندگان کے پاس کین کمشنر کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جبکہ 13 روپے کلو سبسڈی کے باوجود 6 ماہ کے دوران 1 کروڑ ڈالر سے کم مالیت کی 22 ہزار ٹن چینی برآمد کی جا سکی ہے۔