زمین ڈاٹ کام نے ماہانہ 50 لاکھ وزٹرز کا سنگ میل عبور کر لیا

Zameen

Zameen

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے ماہانہ 50 لاکھ وزٹرز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ مارچ 2018ء کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے پورٹل کو وزٹ کرنے والوں کی تعداد پچاس لاکھ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے جبکہ تمام ڈیواسز اور پلیٹ فارم سے اس کے پیج ویوز 3 کروڑ 29 لاکھ ہو چکے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے 2006ء میں قیام کے بعد یہ پورٹل پاکستان کا سب سے کامیاب اسٹارٹ اپ ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔زمین ایکسپو کے نام سے زمین ڈاٹ کام نے پاکستان بھر میں ملک کے کامیاب ترین اور بڑے پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد بھی کیا ہے ۔ اب تک لاہور، کراچی ، اسلام آباد اور دبئی میں 14 ایکسپوز کا انعقاد ہو چکا ہے جس میں7لاکھ 20ہزار سے زائد لوگوں شرکت کر چکے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس ضمن میں کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی اس ٹریفک میں سے30فیصد اوور سیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک بٹن کے کلک سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ تک ہموار رسائی فراہم کرتے ہیں۔ہماری ویب سائٹ پر ماہانہ 350,000نئی لسٹنگ شامل کی جاتی ہیں اور یہ ویب سائٹ کی ٹریفک میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزٹرز، ایجنسیز، ڈویلپرز اور ہوم پارٹرز کے مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج جس مقام پر ہیں ‘اُس میں اِن تمام لوگوں کی معاونت بھی شامل ہے ۔ذیشان علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی ترقی کیلئے ہر طرح سے ہر ممکن مدد کریں گے۔ زمین ڈاٹ کام پر پاکستان اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اعتبار کرتے ہیں اور ہم اِن کیلئے ایسے آسان حل بناتے رہیں گے جس سے مارکیٹ تک رسائی اور باخبر فیصلہ سازی میں مزید آسانی پیدا ہو سکے۔

زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ ہے ،جس کی موجودگی پاکستان کے 30شہروں میں ہے۔اس کے 10لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ممبران اور ہیں اور14,500سے زائد اسٹیٹ ایجنسیاں اس پورٹل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ: سالارسلیمان، نظامت تعلقات عامہ
0300-8567531
salaar@zameen.com