موصل کے آخری خارجی راستے پر بھی عراقی فورسز کا کنٹرول

Mosul Forces

Mosul Forces

عراق (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل سے نکلنے والے آخری راستے پر بھی عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا، جس کے بعد داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

موصل کا بیشتر حصہ چھڑانے کے بعد مغربی حصے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے، موصل سے نکلنے والی آخری سڑک بھی عراقی فورسز نے بند کردی ہے جس کے باعث داعش کے جنگجو مخصوص علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراقی ہیلی کاپٹر کی مدد سے داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے گئے ۔علاقے سے شہریوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی جاری ہے۔

رواں سال کے شروع میں عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی علاقے سے داعش کاقبضہ چھڑایا تھا۔