ملتان :لکی پلازہ سے دو پمپ چور پکڑے گئے ، تاجروں نے خوب دھلائی کی

Thieves Beating

Thieves Beating

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لکی پلازہ سے واٹر پمپ چراتے دو چور پکڑے گئے جنہیں تاجروں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

لکی پلازہ سے دو چوروں نے پمپ چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن تاجروں نے دونوں چوروں کو چوک فوارہ کے نزدیک پکڑ لیا اور دونوں کو پلازہ کے پلر سے باندھ دیا اور دو گھنٹے تک دونوں کی خوب دھنائی کی۔

جس سے دونوں چوروں کے نڈھال ہونے پر علاقہ مکینوں نے تھانہ چہلیک کی پولیس کو اطلاع دی ، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں چوروں کو حراست میں لے کر پمپ بھی برآمد کر لیا ، تاہم تاجروں سے جان بخشی ہونے پر دونوں چوروں نے سکھ کا سانس لیا اور پمپ سیمت دیگر علاقوں سے کی گئی چوریاں بھی پولیس کے حوالے کر دیں۔