ملتان :پولیس کی پھرتیاں :شراب کے اڈے پر چھاپہ ، چوکیدار کو پکڑ لیا

Police Raid

Police Raid

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پولیس کی پھرتیاں ، شراب بیچنے والے اڈے پر چھاپہ مالک کی بجائے چوکیدار کو پکڑ لائے ، ایک ہزار لیٹر شراب برامد کرلی۔ تھانہ دولت گیٹ کی حدود میں پولیس نے ایک گھر میں چھاپا مار کر ایک ہزار لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ موقع سے مالک کی بجائے چوکیدار کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹلہ تولہ خان میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بہت بڑی کھیپ پکڑ لی جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ہزار لیٹر شراب بھی برآمد کی۔ تین ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ، جلد ملزمان کو پکڑ لیں گے تاہم گرفتار ملزم امام بخش نے الزام لگایا کہ پولیس نے رات تین ہزار لیٹر شراب برآمد کی لیکن اب صرف ہزار لیٹر ظاہر کی جا رہی ہے جبکہ اصل ملزمان گرفتار کرنے کی بجائے مجھے گرفتار کرلائے ہیں۔