بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلعی حدود میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے گئے ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی اشتراک سے سیوریج فلو کی درستگی کے لئے سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی مشینی اور مینول صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضااور وائس چیئر مین سید احمر علی نے متوقع مزید برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر نکاسی آب کی بہتری کے لئے جاری نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سپر ٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی XEN,s،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ دوران برسات عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں سیوریج فلو کی درستگی اور برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی کے تمام زونز میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے ساتھ دوران برسات کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رین ایمرجنسی انتظامات ترتیب دیا جارہا ہے انہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کی پیش نظر رین ایمرجنسی ہنگامی پلان کو حتمی شکل دیا جائے اور برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے جاری کاموں کو فی الفور پایہ تکمیل تک پہنچا کر ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی