مشرف کا کمر درد کا بہانہ تھا، دبئی میں چھلانگیں مارنا شروع کر دیں۔ اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملہ پر ہو سکتا ہے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہو یہ کونسا کمر کا درد تھا جو دبئی پہنچتے ہی ٹھیک ہو گیا۔

اعتزاز احسن نے اورنج لائن منصوبہ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اورنج لائن ٹرین ضرور چلائیں لیکن دوسروں منصوبوں کے فنڈز استعمال کر کے کرپشن نہ کریں۔

اعتزاز احسن نے پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے پر بھی پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صاف پانی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا بھی پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔