مشرف نہیں ہوں جو بھاگ جاؤں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشرف نہیں ہوں جو بھاگ جاؤں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے، نواز شریف کی گفتگو، لندن میں لیگی رہنماؤں کی بیٹھک میں نواز شریف، وزیراعظم شاہدخاقان اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم لندن میں سرجوڑ کر بیٹھے، نواز شریف نے کہا کہ مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاؤں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، ن لیگ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حسین نواز کے دفتر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

میٹنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں فرزند اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو استثنیٰ نہ دینے کے عدالتی فیصلے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب حسین نواز نے استثنیٰ سے متعلق عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔