مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/9/2015

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی صدر کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف دائر رٹ خارج، رٹ خارج ہونے سے ندیم ہارون خان کو شدید دھچکا ہے اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فتح یقینی ہو چکی ہے یونین کونسل چڑیوان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، طارق سعید خاں، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل چڑیوان سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین طارق سعید خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی صدرو امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چڑیوان کی طرف سے ایڈیشنل شیشن جج قصور رائے محمد نواز کی عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ مسلم لیگ ن کے امیدواران زبیر احمد خاں، طارق سعید خاں، نصیر خاں اور طاہر سعید نے اپنے اثاثہ جات اور بینک اکائونٹ ظاہر نہیں کئے اور یہ لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکیدار بھی ہیں، ایڈیشنل شیشن جج قصور رائے محمد نوازنے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رٹ خارج کر دی ہے،رٹ خارج ہونے سے ہمارے مد مقابل امیدوار برائے چیئرمین ندیم ہارون خان کی پوزیشن پہلے بھی کمزور تھی جس کی وجہ سے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا تھا اور اب مزید کمزور ہو چکی ہیں، رٹ کے خارج ہونے سے انہیں شدید سیاسی دھچکا لگا ہے جو ہمارے مخالف امیدوار کی شکست اور ہماری کامیابی کی واضع دلیل ہے، یونین کونسل چڑیوان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ، ہمارے مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن سے پیار کرتے ہیں اور ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی بھی دلائیں گے، ہم کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اور انہیںکبھی مایوس نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)یونین کونسل دفتوہ سے سید طیب حسین رضوی کو چیئرمین، محمد اشرف کو وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دے دیا گیا، یونین کونسل دفتوہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کروائیں گے، سید طیب حسین رضوی کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 3دفتوہ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چیئرمین کیلئے سید طیب حسین رضوی، وائس چیئرمین کیلئے محمد اشرف جبکہ کونسلرز کیلئے شبیر احمد، باغ علی، بشیر احمد، صادق ودیگر کو ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے مہیا کر دئیے گئے، ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد امیدوار برائے چیئرمین سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین منتخب ہو کر یونین کونسل دفتوہ کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہو گی، دفتوہ سے کامیابی حاصل کرکے یونین کونسل دفتوہ کو قصور کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے، ہمارے پینل مختلف برادریوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے، اور ہماری فتح یقینی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنما سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو کا ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی وچیئرمین رفیق انصاری گروپ کی حمایت کا اعلان، محمد افضل سندھو نے کہا کہ ہمارے گروپ نے تمام اختلافات بھلا کر آئندہ چیئرمین رفیق انصاری گروپ اور ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی کی بھر پور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ بلدیاتی و جزل الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے، تفصیلات کے مطابق سابقہ ایم پی اے چوہدری محمد الیاس خاں کے درینہ ساتھی معروف سماجی رہنما و سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو نے ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور چیئرمین رفیق انصاری گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں آئندہ جزل الیکشن میں چیئرمین رفیق انصاری گروپ اور ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی بھاری حمایت کریں گے اور ان کے امیدواروں کی کامیابی نے اپنا کردار ادا کریں گے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126