مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کی شہادت کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا احتجا جی مظاہرہ، صحافیوں نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرائے گئے، واقع کی شدید الفاظ میں مذمت، ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کی ڈاکوئوںکے ہاتھوں شہادت کے خلاف پر صحافیوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں بھاند کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو 48گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سٹرکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پر مجبور ہوں گے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ ہم سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کے خون کو ائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور سے ملزمان کو 48گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں انجمن تاجران کے نمائندوں کے علاوہ شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ،زبیر احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر صحافی کاقتل قصور پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان صحافیوں کیلئے سب سے خطر ناک ملک بن چکا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پرویز طاہر کے والدکے ایثال ثواب کیلئے رسم ساتواں بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ پر ہو گی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحاف ملک پرویز طاہر، ملک محمد ضیا، ملک محمد جاوید، ملک محمد عمران کے والد محترم ملک محمد لطیفکے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی 19مئی بروز جمعہ کو ان کی رہائش گاہ محلہ باغیچی میں ادا میں ہو گی، اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اور مرحوم کے روح کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی جائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جماعت اسلامی کی سیاست ملک میں اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے ہے، دیگر جماعتوں اور افراد کی سیاست یا تو اقتدار کی خواہش یا اپنی کرپشن پر پردہ پوشی کیلئے ہے، جبکہ جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کے برعکس صرف اقامت دین کیلئے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے، ان خیالات کا اظہار شیخ محمد خرم امین متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175و سیکرٹری نشرواشاعت جماعت اسلامی مصطفی آبادڈائریکٹر دارِ ارقم سکول نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الحمد اللہ ملک کی حقیقی جمہوری جماعت ہے، حلقہ پی پی175کے ارکان جماعت نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کیلئے اپنی رائے سیاسی کمیٹی کو دے دی ہے اب جو فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی جماعت کے تمام ارکان اس فیصلے کو ماننے کے پابند ہوں گے، الحمد اللہ یہی بات جماعت اسلامی کا خاصہ ہے، شیخ محمد خرم امین نے مزید کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر خارجہ و داخلہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق ہوگی ،ایسی پالیسی جس میں شہریوں کو انکے حقوق بھی ملیںگے اور وہ پرسکون وپرامن زندگی گذار سکیں گے، جماعت اسلامی اس ملک میں کوئی نیاقانون لانے کیلئے نہیں بلکہ اسی قانون کی بالادستی کیلئے سیاست کررہی ہے جس کیلئے پاکستان بنا تھا پاکستان اسلامی نظام کیلئے بنا تھا اسی نظام کے نفاذ کیلئے اس ملک کا اسلامی آئین اور قانون موجود ہے لیکن ہماری اشرافیہ اس قانون کو پائوں تلے روند رہی ہے لیکن ہماری جدوجہد اسی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے ہم اس قانون و آئین پر عمل کرتے ہوئے اس ملک میں اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرکے رہیں گے، اس ملک کو گذشتہ 70سال سے سیاسی پنڈتوں نے لوٹا ہے اب ان سیاسی پنڈتوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آ چکا ہے، جس کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر انتظام سٹڈی سرکل استقبال رمضان بروز جمعہ کوہو گا، رمضان کی تیاری، روزہ کا مفہوم، روزے کے متعلق شرعی احکامات ودیگر موضوعات پر سوال جواب ہوں گے، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر انتظام سٹڈی سرکل استقبال رمضان بروز جمعہ کوبعد نماز مغرب دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں ہو گا جس میں جماعت اسلامی کے رہنما رمضان کی تیاری، سابقہ امتوں کے روزے،روزہ کا مفہوم ، رزے کے متعلق شرعی احکامات، روزہ کا مقصد، رمضان کے تینوں عشرے، روزہ کی اہمیت اور ان کی دعائیں کے موضوعات پر سوال جواب کی نشست کا اہتمام کیا جائے گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126