مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/9/2017

 MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 6 ستمبر 1965 کے 55 شہدا کی یاد گاریں خستہ حالی کا شکار، ندیم پارک ویران، شامی مینار کی انتہائی خستہ حالت، ڈپٹی کمشنر قصور ایم این اے، ایم پی اے و چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی پاکستان کا واحد مقام جہاں پرکھیم کرن کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے جنگ ستمبر1965کے 55شہدا کی آخری آرام گاہیں ہیں،جو کہ خستہ حالی کا شکار ہیں، ان کی چار دیواری بھی نہ ہونے کے برابر تھی جسے مصطفی آباد کے نوجوان ڈاکٹر عصمت امین ، ڈاکٹر حنیف اور ان کی ٹیم نے مخیر حضرات کے تعاون سے اس کی چار دیواری مکمل کر لی ہے جبکہ آخری آرام گاہوں کی بہتری کا عزم بھی رکھتے ہیں،جبکہ جرات و بہادری کی مثال قائم کرنے والے بریگیڈئیر احسن رشید شامی شہیدکے نام بنایا گیا شامی مینار کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہیں، اور لیفٹننٹ ندیم احمد خان شہیدکے نام پر بننے والی ندیم پارک گزشتہ چند سال سے ویرانے کا منظر پیش کر رہی ہے،جو سابقہ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ کے وعدوں کے باوجود بحال نہ ہو سکی، اہلیان مصطفی آباد کی طرف سے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ڈپٹی کمشنر قصور، چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہدا کی یادگاروں کی از سر نو تعمیر اور ندیم پارک کو بحال کرنے کا مطالبہ ، مصطفی آباد میں دفن شہدا میں بریگیڈئیر احسن رشید شامی شہید، لیفٹننٹ ندیم احمد خان شہید،میجرسلطان اسد جان،صوبیدار میجر شیر اسلم،صوبیدار محمد حسین، نائب صوبیدار معین شاہ،نائب صوبیدارسرور خان، نائیک علی اصغر،نائیک گل مرجان،نائیک لباس خان،نائیک محبوب خان،نائیک محمد محبوب،نائیک نواب خان،نائیک محمد رازاق، لانس نائیک محمد خان، لانس نائیک گل آزاد، لانس نائیک عبدالقیوم، لانس نائیک میراں بخش، نائب رسالدار محمد افضل خان، نائب رسالدار احمد خان، نائب رسالدار محمد یوسف، نائب رسالدار حوالدار مہر خان،نائب رسالدارحوالدار میجر محمد سرور، وی ایم تاج الحق،کرافٹ مین محمد حنیف،حوالدار ناظم علی،حوالدار محمد اقبال، سپاہیوں میں بوستان، میاں نعیم انور ، محمد اکرم، سوار داد خان، علی بخش،نور محمد، دوست محمد، گلزار حسین، عدالت خان،محمد بنارس خان، قمر دین ڈرائیور، محمد شریف،محمد عالم،رحیم شاہ، دولت محمد، منظور الہی،انجر گل، محمد اسلم،دلاور حسین،عبدالرحمان، محمد افضل کواٹر ماسٹر، مبارک شاہ، مہری خان، مہندی خان، اجمل خان،محمد ریاض، رضا دین، محمد مسکین، گل خستہ، محمد آزاد، رضا حسین،محمد ریاض سمیت ایک گم نام سپاہی بھی شامل ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عید الضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملکی سلامتی ، کشمیر کی آزادی اور برما کے مسلمانوں کے مدد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی،تین دن تک جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہا، پولیس کی بھاری نفری کی طرف سے نماز عید کے اجتماعات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، تفصیلا ت کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں عید الضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، نماز عید کے اجتماعات پر پولیس کی بھاری نفری نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظام کئے، علما کرام کی طرف سے نماز عید کے اجتماعات پر ملکی سلامتی، کشمیر کی آزادی اور برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، جبکہ تین دن تک جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ستوکی روڈ سے مصطفی آباد کا رہائشی منشیات فروش گرفتار، 1505گرام چرس 470روپے نقدی بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق محمد اکبر اے ایس آئی نے ستوکی روڈ سے مصطفی آباد محلہ باغیچی کے رہائشی منشیات فروش محمد جمیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1505گرام چرس 470روپے رقم وٹک بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126