مسلم لیگ ن یونین کونسل پادشہان کے سرکردہ رہنما حاجی سرفراز PTI میں شامل

PTI Chakwal

PTI Chakwal

چکوال (پریس ریلیز) یونین کونسل پادشہان کے صدر چوہدری امتیاز اسلم ،چوہدری اعجاز اسلم اورPTI کے نظریاتی ورکرکاشف ابرار منہاس کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن یونین کونسل پادشہان کے سرکردہ رہنما حاجی سرفراز اور اعوان برادری کے سرکردہ رہنما محمد عابد اعوان نے اپنے گھر ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیااور سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی موجودگی میں اپنی برادری اورساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر حاجی سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکر سخت مایوس اور نالاں ہیں اور گھر میں بیٹھ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ن لیگ کے حکومت میں ہونے کے باوجود پرانی رفاقت کو خیر آباد کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک سچا لیڈر ہے اور واحد انسان ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ایسے سچے اور نڈر لیڈرکو ایک موقع ضرور دینا چاہیے اگر ایک موقع بھی عمران خان کو مل گیا تو وہ وقت دور نہیں جب لوگ کرپشن سے پاک پاکستان کی فضا میں سانس لیں گے۔ اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی سرفراز اور محمد عابد اعوان کے پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے سے پاکستان تحریکِ انصاف یونین کونسل پادشہان میں مضبوط ہوگی اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھرپورمقابلہ کرے گی۔
٭٭٭٭پاکستان تحریک انصاف چکوال ٭٭٭٭