مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/10/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی دفتر پرحملے کے خلاف پریس کلب کا مذمتی اجلاس، حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، مطالبہ، تفصیلات کے مطابقپریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)، نیشنل میڈیا کمیونٹی، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ مذمتی اجلاس صدر پریس کلب/للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نیشنل میڈیا کمیونٹی لاہور کے مرکزی دفترجوہڑ ٹائون پر کرپٹ و غنڈا گرد عناصر کی طرف سے فائرنگ اور مرکزی صدر محمد اصغر بھٹی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، منیر احمد بھٹی، شاہد عمر،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر ،ذوالفقار علی ،میڈیا ایڈوائزرپریس کلب مصطفی آباداحمد جمال عارف ایڈووکیٹ سمیت دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی دفتر پر حملے اور مرکزی صدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے کرپٹ اور غنڈا گرد عناصر کو فوری گرفتار کرکے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میڈیا فحاشی کی بجائے مثبت پہلوئوں کو ٹی وی پردیکھائے ، معاشرے کی تربیت کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جائے،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ لیڈیز اینکرز ٹی وی پر با پردہ ہوکر پروگرام پیش کیا کریں، ٹی وی دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ اینکر کسی مسلمانوں ملک کے ٹی وی چینل کی اینکر ہے، جس طرح ٹی وی پر اشتہارات چلائے جاتے ہیں اسی طرح میڈیا معاشرے کی تربیت کیلئے بھی چند سیکنڈ یا چند منٹ پر مشتمل اصلاحی پہلو بھی اجاگر کرے، جو اسلام، ایمانداری،خدمت خلق، جیسے دیگر موضوعات پر مشتمل ہوں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے انتہائی با اثر منشی نے دو پٹوار خانے ٹھیکے پر حاصل کر لئے، نشاندہی کیلئے 20ہزار روپے ریٹ مقرر، فرد ودیگر کام بھی رشوت لئے بغیر کرنا نا ممکن بن گیا، پٹواری 25سو روپے روزانہ وصول کرکے سرکاری کاغذات پر دستخط کرنے ہی دفتر آتا ہے، منشی پٹواری سمیت متعدد اتھارٹیوں کو ہر ماہ منتھلی پہنچا کر اپنے پٹوار خانے کا ٹھیکہ رینیو کروا لیتا ہے، وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق انتہائی با اثر منشی عبدالوحید نے پہلے بیرون پٹوار سرکل اور اب اندرون پٹوار سرکل بھی ٹھیکے پر حاصل کر رکھا ہے، فرد، نشاندہی سمیت پٹوار سرکل میں کوئی بھی کام رشوت دئیے بغیر ممکن نہیں، منشی عبدالوحید نے بیرون اور اندرون پٹوار خانہ پٹواری سے 25.25سو روپے روزانہ کی بنیاد پر حاصل کر رکھا ہے، پٹواری روزانہ 25سو روپے وصول کرکے دستخط کرنا آتا ہے، جس کا کام کرنے سے منشی انکار کردے پٹواری وہ کام کرنے کی جرات نہیں رکھتا، انتہائی با اثر منشی پٹواریوں کے علاوہ متعدد اتھارٹیوں کو ہر ماہ منتھلی دیکر اپنے پٹوار خانہ کو رینیو کروا لیتا ہے، متعدد پٹواری بدلنے کے باوجود مذکورہ منشی عرصہ داراز سے پٹوار خانے کو چلا رہا ہے، جبکہ پٹوار خانہ ٹھیکے پر حاصل کرنے کے بعد دفتر کی جگہ بھی تبدیل کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے مصطفی آباد وگردونواح سے آنے والے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نشاندہی کا ریٹ کم از کم 20ہزار روپے مقرر کر رکھا ہے، پٹواری کوئی بھی نشاندہی منشی کی اجازت کے بغیر نہیں کرتا، ایسے تین افراد جن کا پٹوار خانے سے کوئی تعلق نہیں ہر وقت منشی کی مدد اور مک مکا کرنے کیلئے پٹوار خانہ میں موجود رہتے ہیں،منشی کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے اعلی حکام کاروائی کرنے سے قاصر ہیں، اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ پٹواریوں اور ان کے پرائیوٹ منشی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126