مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/10/2017

 MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بھاری نفری کا نواحی گائوں بیدیاں کا سرچ آپریشن، تین اشتہاری ملزمان گرفتار، ناجائز پسٹل رکھنے کے جرم میں شان علی کے خلاف مقدمہ درج،ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکے حکم پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے ،مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل محمود ڈوگر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی گائوں بیدیاں میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کو چیک کرتے ہوئے درجنوں مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران تین اشتہاری ملزمان نور،نواز اور ایوب کو گرفتار جبکہ ایک مشکوک شخص کو رکھنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا جس سے اس کا پسٹل گر گیا،ناجائز پسٹل قبضہ میں لیکر پولیس نے فرار ملزم شان علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)فیروز پور روڈ پر لگے ہدائیتی علامات پر با اثر افراد کے تشہیری فلیکسز کا قبضہ،کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری سائن بورڈ،بل بورڈ، پول سائنزاور ہدائیتی علامات سے عوام مستفید ہونے سے قاصر، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے تشہیری فلیکسز اتارنے کا و ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر لاہور سے لیکر قصور تک کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کی رہنمائی کیلئے بنائے گئے سرکاری سائن بورڈ،بل بورڈ، پول سائنزاور ہدائیتی علامات پر با اثر شخصیات کے تشہیر فلیکسز کا قبضہ ، ان سرکاری سائن بورڈ،بل بورڈ، پول سائنزاور ہدائیتی علامات پر فیروز پور روڈ پرموجود شہریوں اور راستوں کی سمتیں ،فاصلے اور شہریوں کی حدود کے بارے میں عبارتیں تحریر کی گئی ہیں،با اثر افراد کی تشہیری فلیکسز کی وجہ سے عوام حکومت کے ان اقدامات سے مستفید نہیں ہوپا رہے، فیروز پور روڈ پر سال میں سے 11ماہ ان پر کسی نہ کسی سیاسی شخصیت جن میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف سر فہرست ہیں جبکہ مختلف شخصیات کے عرس ، مذہبی جلسوں ، اور شخصیات و اداروں کی تشہیرکیلئے بھی انہی سرکاری سائن بورڈ،بل بورڈ، پول سائنزاور ہدائیتی علامات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اورضلعی انتظامیہ کی کاروائی سے بچنے کیلئے مقامی ایم پی ایز، ایم این ایز، ضلع میں تعینات ڈی سی اور ڈی پی او کی تصاویر لگا کر فلیکسز لگا دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ذمہ دار افراد بھی یہ فلیکسز اتارنے کی جرات نہیں کرتے، ذمہ دار انتظامیہ ان فلیکسز کا نوٹس لینے اور کاروائی کے احکامات جاری کرنے کی بجائے روڈ پر لگی اپنی تصاویر دیکھ کر خوشی محسوس کرکے گزر جاتے ہیں،مین روڈ پر لگے بجلی کے پول بھی ایسی ہی تشہیر کیلئے بلا معاوضہ استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان روڈ زپر کبھی کبھار آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اپنی گاڑیوں کو جگہ جگہ روک کر راستے اور مقامات کا پوچھنا پڑتا ہے جبکہ ذمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، عوام سراپہ سوال ہیں کہ ان کے ذمہ داروں کا تعین کون کرے گا اور غفلت کے کرتکب افراد کو سزا کون دے گا؟،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حسن علی خان کی چیئرمین، وائس چیئرمین و کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے میٹنگ،حلقہ میں ہونے والے سیاسی تبدیلیوں اور میونسپل کمیٹی اور انجمن تاجران مصطفی آباد کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف و امیدوار حلقہ پی پی 175حسن علی خان نے چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق، وائس چیئرمین منیر احمد زیلدار، کونسلر راشد ٹیپو، صدر انجمن تاجران مصطفی آباد بائو غلام رسول، مرزا جہانگیر، ملک اقبال اور چوہدری مجاہد سے حلقہ پی پی 175کی سیاسی صورت حال اور میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور انجمن تاجران مصطفی آباد کے مسائل کے حوالے سے مشاورت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 175سے کامیابی حاصل کرکے عوام کو مسائل کے چنگل سے نجات دلوائیں گے،عوام پر ہونے والے مظالم بند ہوں گے اور انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا، تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلائے گی، احتساب کو سازش کہہ کر حکمران خود کو انجام سے نہیں بچا سکتے، اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بچ نکلنے کے تمام حربے ناکامی سے دوچار ہوں گے، پاکستان کے با شعور عوام ان کی اصلیت پہنچان چکے ہیں، لاہور سے لندن تک ”گو نواز گو” کے نعرے ان کا پیچھا کریں گے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126