مصطفی آباد میں دفن 55 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام، پاک فوج، ایم اپی اے، ڈی پی او، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں کھیم کرن کے محاذ پر شہادت پاکر مصطفی آباد میں دفن ہونے والے 55شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میںپاک فوج کے دستوں نے ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک، پیر سید علی حیدر شاہ ،سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں ، مزمل مسعود بھٹی، چوہدری عرفان سندھو امیدوار صوبائی اسمبلی، محمد حسین سیٹھی کے ہمراہ سلامی دینے کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے بھی پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی، بعد میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا، جس میں بچوں کے 6ستمبر کو جرات بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں جوانوں کی یادوں کا تازہ کیا، اور تقریری مقابلہ میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، جبکہ تقریبات کو چار چاند لگانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے والے اور مہمانان خصوصی کو گنج شہدا کی طرف سے شیلڈیں دی گئی،بعد ازاں محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126