نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہتا ہے کر لے، حسین نواز

Hussain Nawaz

Hussain Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ گرفتاری کے لئے نیب کے اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں، نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہتا ہے کر لے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے پر حسین نواز کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کہتے ہیں کہ نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہتا ہے کر لے، گرفتاری کے لئے نیب کے اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں غیر قانونی اقدامات نہیں ہوتے، نئی سامنے آنے والی پراپرٹی اب شریف فیملی کی ملکیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا اور اب وہ ان کی بھی ملکیت نہیں ہیں۔ برطانوی اخبار کے دعویٰ کا جواب مناسب فورم پر دیا جا رہا ہے۔