نبیل گبول،فہمیدہ مرزا اور فریال تالپور کامیاب ہوگئے

Nabeel Gabol-Fehmida Mirza-Faryal Talpur

Nabeel Gabol-Fehmida Mirza-Faryal Talpur

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ذرائع کو موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے225بدین سے ڈاکٹرفہمیدہ مرزااوراین اے207لاڑکانہ سے فریال تالپور کو کامیابی ملی۔این اے 199 سکھر سے پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ کامیاب ہوئے۔

انہوں نے فنکشنل لیگ کے عنایت اللہ کو ہرایا۔این اے246کراچی سے ایم کیوایم کے امیدوار نبیل گبول پونے دولاکھ ووٹ حاصل کرکے فتح یاب ہوئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 126 سے تحریک انصاف کے شفقت محمود کامیاب رہے، ن لیگ کے خواجہ احمد حسان دوسرے نمبر پر آئے۔این اے 173 ڈیرہ غازی خان3 سے آزاد امیدوار اویس احمد خان لغاری پہلے نمبر پر، آئے۔ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی کے سردارسیف الدین کھوسہ رہے۔

این اے 30 سوات 2 سے ن لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام تحریک انصاف کے سلیم رحمان سے ہار گئے۔این اے178 مظفرگڑھ 3 سے آزاد امیدوار جمشید دستی جیت گئے، ن لیگ کے عباد ڈوگر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 111 سیالکوٹ 2 سے پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ن لیگ کے ارمغان سبحانی سے ہار گئیں۔

ڈاکٹر فردوس این اے 110 سے پہلے ہی دستبردار ہو گئی تھیں۔این اے 228عمر کوٹ سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کو شکست ہوئی، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف ٹالپر کامیاب رہے۔