نیشنل آئس ہاکی لیگ، شکاگو بلیک ہاکس نے انیہم ڈکس کو شکست دے دی

 Ice Hockey League

Ice Hockey League

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں جاری نیشنل آئس ہاکی لیگ میں شکاگو بلیک ہاکس کی ٹیم نے میزبان ٹیم انیہم ڈکس کو تین دو سے شکست دے دی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے گئے آئس ہاکی کے میچ میں مہمان ٹیم شکاگو ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم انیہم ڈکس پر دباؤ ڈالے رکھا۔

شکاگو بلیک ہاکس نے پہلے 7 منٹ میں ہی 2 گول کر دیئے۔ جواب میں میزبان ٹیم ایہم ڈکس کے کھلاڑیوں نے بھی کچھ مزاحمت دکھائی اور مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں شکاگو بلیک ہاکس کے مارکوس کروگر نے تیسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔