نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی صدر اصغر بھٹی کا ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کی والدہ پر اظہار افسوس

MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی صدر اصغر بھٹی کا ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کی والدہ پر اظہار افسوس، ضلعی امیر جماعت الدعوة قصور عبدالغفار منصور کے ہمراہ پریس کلب میں دعائے مغفرت کی گئی، تفصیلات کے مطابق نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی صدرمحمد اصغر بھٹی نے ضلعی امیر جماعت الدعوة قصور عبدالغفار منصور کے ہمراہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں چیئرمین پریس کلب مصطفی آباد ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماں کا دنیا میں کوئی نعمل بدل نہیں ہو سکتا، اب ہم ان کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں اولاد کا ہر کام والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے، آمین،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم پی اے ندیم سیٹھی کے بھائی کا چہلم بعد نماز ظہر ان کے ڈیرے پر ہو گا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی و محمد حسین سیٹھی کے بڑے بھائی لیاقت علی سیٹھی کی رسم چہلم ان کے ڈیرے پر 14جنوری بروز اتوار بعدنماز ظہر ادا کی جائے گی، مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(نامہ نگار)مظلوم زینب کے والد کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے مولانا امیر حمزہ صاحب مرکزی رہنما جماعت الدعوہ پاکستان پروفیسر سیف اللہ خالد صدر ملی مسلم لیگ “عبدالغفار منصور مسؤل ضلع قصور و دیگر کارکنان ان کے گھر گئے اور امیر محترم پروفیسر حافظ محمد سعید امیر جماعت الدعوہ پاکستان کی طرف سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا دئیے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، دین سے دوری کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے، اسلام کے مطابق اگر ملزمان کو سزائیں ملیں تو ایسے معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126