قومی عوامی تحریک تلہار کی جانب سے ”سندھ کو درپیش چیلنجز کے عنوان کے تحت ایک روزہ لیکچر پروگرام

Talhar QAT Lacture Program

Talhar QAT Lacture Program

تلہار (نمائندہ) قومی عوامی تحریک تلہار کی جانب سے ”سندھ کو درپیش چیلنجز اور فکر پلیجو کی اہمیت” کے عنوان کے تحت سندھ گرامر اسکول میں ایک روزہ لیکچر پروگرام منعقد کیا گیاجس میں ضلعی رہنمائوں، شہید بھٹوو دیگر سیاسی سماجی تنظیموں سمیت مضافات کے علائقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے پارٹی کے مرکزی اور عوامی علمی ادبی فورم کے رہنما لال جروارنے ملک و قوم کو حالیہ درپیش چیلینجزپر بات کرتے کہا کہ جب سندھ بمبئی کے ساتھ تھا تب سے لیکر سرمائیداری قوتوں کی سازش کے تحت یہاں کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں اور سوشلزم کی لڑائی صدیوں سے جاری ہے سندھ کی تعلیم کو تباہ کیا گیا تاکہ سندھی قوم برباد ہوجائے آج ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامریڈ حیدر بخش جتوئی ایک تاریخ ہے جس کا مطالعہ کرنا چاہئے سندھ کے لٹیروں کے حوالے سے محترم رسول بخش پلیجو نے 1973 میں مقالہ لکھا جو اس وقت ثابت ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک ڈھونگ کا کھیل ہے جس سے غریب اور محنت کش طبقے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا قومی تحریکوں میں اتار چڑہائو آتے رہتے ہیں لیکن ان کی جدوجہد جاری رہے گی لیکچر پروگرام میں مہران درس، اعجاز احمدانی، میر آصف تالپر، باغی امداد نظامانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

امتیاز جونیجوتلہار