نوابشاہ: بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، ماں بیٹی گرفتار

Nawabshah

Nawabshah

نوابشاہ (جیوڈیسک) نوابشاہ میں بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سانگھڑ روڈ کے علاقے گرین ٹاون میں 40 سالہ نسیم کا اپنے شوہر ظفر اقبال کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ شب دونوں میں تکرار بڑھ گئی۔

جس کے بعد نسیم خاتون نے بیٹی صائمہ کی مدد سے تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، جس کے باعث سر میں شدید چوٹ لگنے سے ظفر اقبال موقع پر ہلاک ہو گیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے ماں بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔