نئی فلم ”ہماری ادھوری کہانی” کا نیا ٹریلیر انٹرنیٹ پر جاری

Emraan Hashmi and Vidya Balan

Emraan Hashmi and Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) کم عمری میں بالی وڈ کے کامیاب ہدایتکار موہت سوری کی فلم کی کہانی مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ کی زندگی پر لکھی گئی ہے۔

دو پیار کرنے والوں پر مبنی ہے جن کیلئے دنیا کے رسم و رواج رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں راج کمار ، سارا خان اور مادھو ریماتولی بھی شامل ہیں۔

فلم کی موسیقی ایمی مشرا اور جیت سنگھ نے دی ہے ، فلم 12 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔