شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں، 20 ممالک نے اتفاق کر لیا

Meeting

Meeting

اوٹاوا (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیوں پر 20 ممالک نے اتفاق کر لیا ۔ یہ پیش رفت کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری دو روزہ اجلاس میں گزشتہ شب ہوئی۔

اس دو روزہ اجلاس کی میزبانی امریکہ اور کینیڈا نے کی ۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر پیانگ یانگ متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا تو اس کے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود رہے گا۔

امریکہ جوہری طاقت والے شمالی کوریا کو ہرگز قبول و منظور نہیں کرے گا اور پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملکی انتظامیہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کر دیتی۔

ادھر امریکی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لئے پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔