شمالی کوریا کے معاملے میں صرف ایک چیز ہی مفید ثابت ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ “صرف ایک چیز ہے جو مفید ثابت ہو سکتی ہے”۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 25 سال سے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک شمالی کوریا کے ساتھ متعدد سمجھوتے کئے گئے ہیں اور کثیر مقدار میں مصارف ادا کئے گئے ہیں لیکن ان سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ان کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ “مجھے افسوس ہے کہ اس مسئلے میں صرف ایک ہی چیز مفید ثابت ہو سکتی ہے”۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے سابقہ بیانات میں کہا تھا کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کی جوہری دھمکیوں کے مقابل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے ہم شمالی کوریا کو ختم کر سکتے ہیں۔