جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ موجود ہے : اوبامہ

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں بین الاقوامی جوہری کانفرنس جاری ہے، امریکی صدر براک اوبامہ اپنے دور صدارت میں چوتھی اور آخری بار اس کانفرس کی میزبانی کر رہے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ موجود ہے، شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں عالمی جوہری کانفرس جاری ہے، کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک کے سربراہ اور اعلیٰ نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوبامہ اپنے دور صدارت میں چوتھی اور آخری بار اس کانفرس کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ صدر براک اوبامہ نے افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی مسلسل تیاری کے باعث دنیا مسلسل خطرے سے دوچار ہے۔

جبکہ جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ کانفرس کے دوران امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی معاملات، انسانی حقوق اور شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔