اولمپکس کے بارے سوچنا دانشمندی نہیں، ثانیہ مرزا

Sania Mirza

Sania Mirza

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں ابھی چھ سے سات ماہ باقی ہیں اس لئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کیلئے لینڈرپائس کو جوڑی دار بنانے کیلئے نہیں سوچا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ابھی تمام تر توجہ آسٹریلین اوپن پر مرکوز ہے اور سال کا پہلا گرینڈسلم جیتنا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز سے قبل تین گرینڈسلم ٹورنامنٹس شیڈول ہیں اسلئے اس وقت اولمپکس گیمز کے بارے سوچنا دانشمندی نہیں ہو گی۔