اورلینڈو شوٹنگ، عمر متین فون پر پولیس کیساتھ مذکرات کرتا رہا : حکام

Omar Mateen

Omar Mateen

فلوریڈا (جیوڈیسک) فلوریڈا کے حکام نے اورلینڈو شوٹنگ کی ابتدائی تفصیلات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نائٹ کلب پہنچی تو عمر متین باتھ روم میں گھس گیا جہاں پہلے سے موجود افراد کو اس نے یرغمال بنا لیا۔

اس دوران وہ پولیس کے ساتھ فون میں مذاکرات بھی کرتا رہا اور خود کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا حامی قرار دیا۔

تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ عمر متین جی فور ایس نامی سیکورٹی کمپنی کے لیے کام کرتا تھا ۔ تفصیلات میں ہلاک ہونے والوں میں سے 26 افراد کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں سے 22 مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔