پاک، افغان بارڈر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی باعث تشویش ہے، ندیم ممتاز قریشی

Peshawar

Peshawar

پشاور : چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاک، افغان بارڈر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی باعث تشویش ہے، دونوں طرف کی حکومتوں کو مسئلے کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی رود تہکال سٹاپ پشاور میں عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار بے نقاب ہوچکا ہے،وہ کسی صورت بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے شروع دن سے لے کر آج تک ملکی بقاء اور سالمیت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ میڈیا رپورٹس نے حکومتی بے تحاشا اخراجات اور اس کے برعکس عوامی حکومت کے دعوئوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 1.238کھرب روپے تک جاپہنچا ہے جوکہ مکمل سال کے ہدف کے تقریبا برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی لوٹ کھسوٹ کے ذریعے ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کرکے رکھ دیا ہے ۔واضح رہے کہ مستقبل پاکستان عہدیداران کا اجلاس چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں منعقد ہوا ،جس میں چیئرمین نے عہدیداران کو متوقع الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں احکامات دئے۔