پاک فوج کسی جنگ میں حصہ لینے سعودی عرب نہیں جا رہی: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) احسن اقبال کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں، پاک فوج کسی جنگ میں حصہ لینے سعودی عرب نہیں جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مقامی لوگ چلا رہے ہیں، بھارت شیلنگ کر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ہمیں کوئی دہشتگردی کی واچ لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔ ان کا کہنا تھا ماضی میں ای سی ایل کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا پہلے جائزہ لیا جاتا ہے۔

ٹھوس جواز پر نام ای سی ایل میں ڈال دیئے جاتے ہیں ، ای سی ایل اب سیاسی ہتھیار نہیں رہا ، ہم نے سیاسی بنیاد پر کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔