فوج پاکستان کو پر امن ومحفوظ اور کرپشن و استحصال سے پاک بنانے کا عزم رکھتی ہے

Corruption

Corruption

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرپشن کا مکمل خاتمہ پاکستانی قوم کی خواہش ہی نہیں بلکہ اولین ضرورت بھی ہے جبکہ فوج پاکستان کو پر امن ومحفوظ ہی نہیں بلکہ کرپشن و استحصال سے پاک بنانے کا عزم بھی رکھتی ہے اور نیب نے فوج کے اس عزم کی تکمیل کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اختیار و اقتدار کے سہارے ملک و قوم کو غیر محفوظ بناکر اپنے مستقبل کی خوشحالی کیلئے کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے جس پر سارے چور اپنے اپنے انداز سے شور مچارہے ہیں تاکہ ان کا اقتدار بھی محفوظ رہے ‘ اختیارات پر بھی ان کا قبضہ رہے ‘ لوٹی گئی دولت بھی واپس نہ لی جائے اور ان کا احتساب بھی نہ کیا جائے ۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموںنے نیب اقدامات کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہرزہ سرائی کو چور کی داڑھی میں تنکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کرپشن میں ملوث نہیں انہیں نیب اقدامات کیخلاف ہرزہ سرائی کی بجائے نیب کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے مگر خود کو کرپشن سے پاک کہنے والوں کا نیب اقدامات کیخلاف اشتعال ان کی کرپشن کی داستان سنارہا ہے ۔