پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں روٹری کلب رحیم یار خان روہی کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب

Ceremony

Ceremony

رحیم یارخان : پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں روٹری کلب رحیم یار خان روہی کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب پریذیڈنٹ احمد اویس نے بتایا کہ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد90سال کی طویل سیاسی جدوجہد اور بے شمار انسانی جانوں کا نذرانہ دینے کے بعدہندوستان کے مسلمانوں کوانگریزوں کی غلامی سے نجات ملی۔

ہمیں ہر سال14 اگست کو خوشیاں منانے، جھنڈوں اور نغموں کے ساتھ ساتھ سیمینارز بھی منعقد کرکے نئی نسل کوآزادی کی نعمتوں سے آگاہ رکھنے کیلئے سادگی سے پروگرام جاری رکھنے چاہئیں۔اس موقع پرسمیرا حفیظ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ سیکرٹری ممتاز بیگ، کلب سیکرٹری عمیر عزیز،ضیغم علی احمد، جان محمد وارثی،خواجہ ارشاد احمد،رانا عبدالجبار،ایم جی ربانی ایڈووکیٹ،سمیع احمد و دیگر نے ملکی سلامتی ، سربلندی و معاشی ترقی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
اسسٹنٹ گورنر و ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com