پاکستان کوسٹ گارڈ نے 5 ارب روپے مالیت کی حشیش پکڑلی

Drugs

Drugs

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈ نے 5 ارب روپے مالیت کی حشیش پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ پکڑی جانےو الی حشیش کا وزن 3 ہزار ایک سو کلوگرام ہے۔

حشیش ایک آئل ٹینکر سے پکڑی گئی ہے جبکہ منشیات کے تین اسمگلر بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی گئی حشیش خلیجی ممالک اور یورپ بھیجی جارہی تھی۔