پاکستان قدرتی وسائل سے مالا بے نظیر خطہ ہے۔ محمد طلحہ محمود

Mohammad Talha Mehmood At Sraye Sala College

Mohammad Talha Mehmood At Sraye Sala College

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن وچیئرمین پاک چائنااکنامک کوریڈورسینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہاہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالابے نظیرخطہ ہے بے شماروسائل پرتسلط کے باوجودہم ایسی زندگی گزاررہے ہیں جس میں ہماری عزت کھوچکی ہے کیوں کہ ہم اصولوںسے پھرچکے ہیں کشمیرکے نعرے تولگاتے ہیں مگراپنی اصلاح نہیں کرتے۔

اگرعلامہ اقبال کے دوقومی نظریہ اورعالمی قراردادوں کے ایجنڈے پرصحیح معنوں میں عملدرآمدہوتاتوکشمیرآج ہماراہوتاپاکستان کلمہ طیبہ کے نام پربناہے ایک وقت ایساضرورآئے گا جب کشمیرہماراہوگا اوراس جنت نظیروادی میں پاکستان کانعرہ گونجے گا سال ہاسال سے اس خطے میں حقوق کی جنگ لڑی جارہی ہے۔

کشمیری قوم اسی ہزارسے زائدلاشیں اٹھاچکی ہے 1857کی جنگ آزادی کی شروعات خون بہاسے شروع ہوئی اوریہ سلسلہ چلتے چلتے 1947میں قیام پاکستان کے معروض وجودکاباعث بنامگرکشمیرپرمتنازعہ فیصلوں نے خون کی اس داستان کوابھی تک اپنے انجام کونہیں پہنچنے دیاجس کی وجہ سے خطے میں مشکلات ہیں ذمہ داری ان لوگوں کی ہے جنھوں نے غلط فیصلے کیے تھے اسی وجہ سے آج عالمی قراردادوں اورفیصلوں کے باوجودکشمیرمیںانسانیت کی تذلیل ہورہی ہے۔

ظلم کی داستان رقم کی جارہ ہے اگرہمارے پڑوسیوں سے تعلقات خراب ہیں تواس کی وجہ سے بھی کشمیرہے پاکستان کی تاریخ اسوقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کشمیرپاکستان کاحصہ نہیں بن جاتااوریہ اسی صورت ممکن ہے جب کشمیرعوام کوان کاحق خودارادیت دیاجائے ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ گرلزڈگری کالج سرائے صالح میں یوم کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پرکالج کی پرنسپل عذرایاسمین وسٹاف،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہریپورکے پرنسپل عبدالوہاب وطالبات،گورنمنٹ کامرس کالج ڈھینڈہ ہریپورکے پرنسپل سیدتصدیق حسین شاہ وطالبات اورگورنمنٹ گرلزڈگری کالج کھلابٹ ٹائون شپ کی پرنسپل اپنی طالبات کے ہمراہ بھی موجودتھیں سینیٹرطلحہ محمودنے میزبان کالج کی طالبات کی جانب سے کشمیر پر پیش کیا جانے والا ٹیبلو پسند کیااور انھیں داددیتے ہوئے کالج کے لئے دس عددسکالرشپس اوردیگرسرگرمیوں میں تعاون کااعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038