27 واں آل پاکستان پہلا شہید زوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل سندھ کے نام

All Pakistan Saheed Zulfiqar Ali Bhutto Shooting Ball Tournament

All Pakistan Saheed Zulfiqar Ali Bhutto Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب عمر کوٹ کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلے جانے والا27 واں آل پاکستان پہلاشہید زوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد نے اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں فاتح ٹیم نے ہارٹ فیورٹ ٹیم پنجاب پولیس کو 2-0 سے شکست دی فائنل آغاز سے ہی دلچسپ اور سنسنی خیز انداز میں شروع ہوا دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل کو گراونڈ میں موجود ہزاروں شائقین نے خوب سراہا فائنل کا اسکور 16-11 اور 16-14 رہا فاتح ٹیم بخاری کلب کی جانب سے کپتان عبدالحکیم بوزدار، یار محمد، مختیار اور غلام علی نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ پنجاب پولیس کے اشفاق عرف شاکا، شاہد اور محسن نے بھی فاتح ٹیم کا ڈٹ کے مقابلا کیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن عمر کوٹ پیر سید نور علی شاہ تھے، مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کے کپتان عبدالحکیم بوزدار کو ونر ٹرافی اور تیس ہزار کیش پرائز اور پنجاب پولیس کے کپتان اشفاق کو رنر ٹرافی اور بیس ہزار کیش پرائز پیش کیا۔

مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ عبدالحکیم بوزدار فائنل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ یار محمد اور اشفاق(شاکا)کو دیا گیا، اس موقع پر سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر جتوئی، پیر محمد لاشاری، پنجاب شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست ریاض کھتران، حاجی صفدر خان، سید شبیر شاہ، قمر لاشاری، حاجی ابراہیم، میر محمد کھوسو، اسماعیل ایڈوکیٹ اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

فائنل میچ کو چودھری وسیم اسلم گجر، سلام لاشاری، محمد ابراہیم اور حاجی ہدایت نے سپروائز کیا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر