پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم یتامیٰ کے حوالے سے افطار ڈنر تقریب کا انعقاد

Paksitan Orphan Care Forum

Paksitan Orphan Care Forum

اسلام آباد : پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم یتامیٰ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان آرفن کیئر فورم کے ممبران، یتیم بچوں، صحافیوں اور معز

ز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے پا کستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین محمد عبد الشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یتیم بچوں کا معاملہ انتہائی ابتر ہوتا چلا جا رہا ہے اور پاکستان میں 42 لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں،جبکہ ہم من حیث القوم مسلسل یتیم بچوں کے حقوق سے پہلو تہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یتیموں اور بے سہارا بچوں کے حقوق کی آگاہی کے لیے او ۔آئی ۔سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) کے تحت مسلم دنیا میں 15رمضان المبارک کو عالمی یوم یتامیٰ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بالکل اسی طرح اب پاکستان آرفن کیئر فورم بھی مسلم معاشروں میں یتیم بچوں کے حقوق اور من حیث القوم معاشرے کی اجتماعی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اسے پچھلے دو سالوں سے منا رہی ہے اور اب ہر سال منایا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے رفاہی ادارے ’’پاکستان آرفن کیئر فورم‘‘ کی کوششوں سے ایوانِ بالا میں لاوارث و یتیم بچوں کی کفالت، بحالی وفلاح اور ہر سال15 رمضان المبارک کو لاوارث و یتیم بچوں کا دن منانے کا بل2016ء متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا، جو کہ خوش آئند ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرفن کیئر فورم کے سیکرٹری نثار احمد نے کہا کہ پاکستان آرفن کئیر فورم کی جانب سے 15 رمضان المبارک کو ’’یومِ یتامیٰ ‘‘ منانا اِس عزم کے اظہار کا دن ہے کہ مسلم معاشرے کے لئے ہر یتیم بچہ رنگ، نسل اور مذہب کی تمیز کے بغیر اپنے ہی بچوں کی طرح عزیز ہو ۔انہوں نے کہ پاکستان آرفن کئیر فورم میں الخدمت فاؤنڈیشن ، ہیلپنگ ہینڈ، مسلم ایڈ ، اسلامک ریلیف پاکستان،ہیومن اپیل، قطر چیرٹی ، ریڈ فاؤنڈیشن، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ، تعمیر ملت فاؤنڈیشن، ایدھی ہومز،انجمن فیض الاسلام،صراط الجنہ ،ٹرسٹ، خبیب فاؤنڈیشن،سویٹ ہومز اور فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل شامل ہیں اور ہر وہ تنظیم اور ادارہ جو ملک میں یتیم بچوں کی کفا لت یا فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے ، وہ ’’پاکستان آرفن کئیر فورم‘‘ کا حصہ بن سکتا ہے۔ آخر میں محمد عبد الشکور نے کہا کہ تمام مکتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ اس ضمن میں 15 رمضان البارک کو ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

برائے رابطہ: شہزاد سلیم عباسی