پاکستان پولیو کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے عہدیدار ممتاز بیگ، رانا عبالجبار، محسن حفیظ کا پولیو ورکرز کے ہمراہ گروپ فوٹو

Group Photo

Group Photo

رحیم یارخان : گزشتہ دو سالوں میں وطن عزیز میں پولیو وائرس میں 98 فیصد سے زائد کمی ہوئی جس میں والدین، پولیو ورکرز اورسوشل موبلائزرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار روٹری کلب رحیم یارخان روہی کے زیرا ہتمام پولیوآگاہی مہم کے سلسلہ میں سندھ پنجاب بارڈرپرماننٹ ٹرانزٹ پوسٹ کوٹ سبزل میں پولیو ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری روٹری انٹرنیشنل برائے پنجاب و خیبر پختونخواممتاز بیگ نے کیا ۔انہوں نے چار سو سے زائد مسافربچوں کو روزانہ ویکسین پلانے پر عملہ کی تعریف کی اور انہیںعلی الصبح گزرنے والی بسوں کے مسافر بچوں کی ویکسینیشن پر مزید توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2014ء میں وطن عزیز میں306بچے پولیو سے معذور ہوئے تھے رواں سال اب تک صرف پانچ بچوں میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔ سال2018ء تک پاکستان کو پولیو فری بنانے میں معاشرہ کے تمام افراد کو تعاون اور اپنا قومی و اخلاقی فرض ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر روٹیرین رانا عبدالجبار، محسن حفیظ ، پولیو ورکرزمحمد عرفان، شوکت علی، ایاز احمد، محبوب علی، دائود احمدو دیگر موجود تھے ۔ روٹری کلب روہی کی جانب سے پولیوکیپس ،بیجز ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخواہ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com