پیرمحل کی خبریں 13/11/2017

Waqas

Waqas

پیرمحل (نامہ نگار) سوئی گیس کی رات کے وقت بندش شہری سراپا احتجاج اگر محکمہ سوئی گیس نے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو شدید احتجاج اور اللہ چوک میں دھرناہوگا تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں بغیر کسی وجہ کے روزانہ رات کے وقت نوبجے سے صبح چھ بجے تک محکمہ سوئی گیس کے عوام دشمن ملازمین گیس بند کردیتے ہیں جس سے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے شہریوںنے محمد اسلم مجاہد کونسلر صدر انجمن اصلاح معاشرہ کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ سوئی گیس کے عوام دشمن ملازمین نے بلاوجہ سوئی گیس کی بندش کو ختم نہ کیا تو پیرمحل کے شہری سوئی گیس کے عوام دشمن ملازمین کے خلاف محمد اسلم مجاہد ،ملک کوکب ، کاشف جان میو،حاجی شریف کونسلر وں کی قیادت میں اللہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے

پیرمحل ( نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سنگ کامیابی سے طے کرے گی’دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے ان عناصر نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔2018 کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام دشمن سیاستدانوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار محمد وقاص خیال راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہئے۔ میاں محمدنوازشریف پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور لیڈر ہیں ان کے خلاف سازشیں کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے مخالفین کو آئندہ عام انتخابات 2018ء میں اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ میاں نوازشریف کے خلاف جھوٹ پر مبنی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ 21کروڑ عوام کا ادارہ ہے اور اس کی اہمیت تمام اداروں سے زیادہ اہم ہے جبکہ دیگر اداروں کا بھی اپنااپنا مقام ہے اس لئے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی ورکرز کو پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا احترام کرنا چاہئے ۔۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سنگ کامیابی سے طے کرے گی’ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے سیاسی مخالفین بوکھلا جائیں گے

پیرمحل( نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی سید مخدوم علی رضا شاہ کی دوسری برسی ان کے آبائی علاقہ ناصر نگر میں منائی گئی جس کا اہتمام ان کے صاحبزادے سید مخدوم عباس مہدی اور ان کی اہلیہ سیدہ صائمہ علی رضا شاہ نے کیا جس میں خصوصی شرکت ، چیرمین مہر اقبال ہمجانہ۔ سابق صدر و بانی پیرمحل بار رانا عمران حفیظ خاں منج۔سید نسیم عباس بخاری سید خاور علی شاہ۔سید محمد حسنین شاہ۔سید ناصر علی شاہ۔سید کمال حسین شاہ۔سید افتخار حسین شاہ۔سید آفتاب حسین شاہ۔سید علی عباس شاہ۔رائو ریاض محمود۔میاں صہیب منیر رامے۔چوہدری شہباز عالم ایڈووکیٹس، پیر علی شعیب سلطان میرک شریف ، پیر علی اکبر شاہ ، سید شہباز حسین آف صحابہ شریف حیدر خان کھرل سمیت معززین علاقہ کی بھرپور شرکت اور سید مخدوم علی رضا شاہ کی علاقائی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی کیں اور اس موقع پر ان کے صاحبزادے سید مخدوم عباس مہدی نے اس خواہش کا اظہار کیا کے میں اپنے والد کا نام روشن رکھتے ہوئے ان کے نقشے قدم پر چلوں گا جس طرح انھوں نے اپنے کردار اور عمل سے علاقے کے پسماندہ لوگوں کی خدمت کی اور علاقہ کی تعمیرترقی میں حصہ لیا میں بھی اسی روش کو قائم رکھوں گا میں ان معززین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے والد کی اصولی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکت کی اور میں ان سے امید رکھتا ہوں کے وہ میرے والد کی طرح میری بھی رہنمائی کرتے رہیں گے اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسین سید نسیم عباس ایڈووکیٹ مہر محمد اقبال ایڈووکیٹ کا بھی انتہائی مشکور ہوں کے انہوں نے میرے والد کی وفات کے بعد میرے سرپر اپنادست شفقت رکھا

پیرمحل ( نامہ نگار ) فوڈا تھارٹی کی غفلت یا لاپرواہی چیکنگ نہ ہونے کے باعث ناقص اور غیرمعیاری کھانے کی پراڈکٹ شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرنے لگی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور کاروائی کروائیںسماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں بڑے بڑے د رجنوں فوڈ پوائنٹ شامل ہیں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا ء محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث سرعام فروخت کی جارہی ہے برگر پیزا اور سینڈ وچ، چکن شوارمے کے نام پر شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کیا جارہا ہے کئی کئی دنوں کے باسی ہونے سمیت مین روڈ پر واقع ہونے کے باعث دن بھر کی گردوغبار جراثیم شدہ ہونے کے باعث شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صرف بڑے شہروں تک محدود ہے جب کہ چھوٹے شہروں کے مکین ملاوٹ مافیا کے رحم کرم پر ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور معیار اور مقدار کو الٹی کے نام پر شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرنے والے فوڈ پوائنٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے من مانی کرنے والے مالکان کے لیے فوڈ پراڈکٹ کا ضابطہ جاری کیا جائے تاکہ باسی او رگلی سڑی غیر معیاری اشیاء کی فرو خت کی روک تھام ہوسکے کھلے عام روڈز پر گردوغبار ملے شوارمے پراٹھے بند کروائے جائیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ہائی وے کی غفلت یا لاپرواہی کروڑوں روپے سے پیرمحل بائی پاس کی تعمیربارش کے باعث دودوفٹ گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے جگہ جگہ سے بائی پاس بیٹھ جانے کے باعث بھاری ٹریفک شہر کے اندر سے گذرنے کے باعث پیرمحل رجانہ روڈ اندرون شہر کے تاجروں کے کاروبار تباہ تفصیل کے مطابق کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے پیرمحل کا بائی پاس تعمیر کیا گیا جو محکمہ ہائی کے افسران کی غفلت لاپرواہی سے اپنی تعمیر کے آغاز میں ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگیا بارش کے باعث بائی پاس کے اردگر د مٹی گرنے کے باعث دو سے تین فٹ گہرے گڑھے پڑنے سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ جگہ جگہ سے بائی پاس کی سڑک بیٹھ جانے سے ہیوی ٹریفک بائی پاس کی بجائے پیرمحل کے اندرسے ہوکر گذرتی ہے جس سے مکین گردوغبار کے باعث دمہ سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ بھاری ٹریفک کے باعث لمبی لمبی قطاریں لگنے سے کاروبارزندگی مکمل طورپر تباہ ہونے کے باعث رجانہ روڈ کے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محکمہ ہائی وے کے افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فی الفور بائی پاس کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے