پاکستان پیپلزپارٹی آمریت کے بتوں کو پاش پاش کر دے گی، آمریت کی باقیات صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔

بلاول نے نواز شریف اور عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا اور کہا کہ ایک لوٹوں کا تاج محل بنارہا ہے تو دوسرا ووٹ کی عزت کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نے پارلیمان کا تقدس پامال کیا تو دوسرا امپائر کی انگلی ڈھونڈتا رہا، یہ دونوں تاریخ کے وہ مہرے ہیں جو سیاست میں پتلی تماشا کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

شہید بےنظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بلاول ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی شہادت بھی بے ن ظیر تھی لیکن بھٹو کو ختم کرنے والے بھٹو ازم کو ختم نہیں کر سکتے کیوں کہ بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے جب کہ ہماری نظریاتی فتح کے باعث بھٹو کے مخالفین بھی ووٹ کے اختیار کو استعمال کرتے، فتح اہم ہوتی ہے لیکن اصول بھی اہم ہوتے ہیں اور اس ملک کو بنیادی جمہوری اصول بھی پیپلز پارٹی نے دئیے۔