شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

Shah Mehmood Qureshi - Jahangir Tareen

Shah Mehmood Qureshi – Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، جو شخص گیم میں ہی نہیں اس سے کیا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا میں پاگل ہوں کیا جہانگرین ترین سے مقابلہ کروں گا، جو شخص الیکشن ہی نہیں لڑ سکتا اسے سے کیسے مقابلہ کروں گا۔

جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے حلقے کے لوگوں کے تحفظات دور کریں جب کہ میں پی ٹی آئی میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔